دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز22جنوری2020)ایشاء کی عظیم دینی درسگاہ دار العلوم دیوبند میں مجلس شوری کی سابقہ کارروائی کی توثیق اور کئی اہم فیصلوں کے ساتھ مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پزیر ہو گیا۔ اجلاس میں مولانا ابو القاسم نعمانی اور مولانا عبدالخالق مدراسی کے علاوہ مولانا انوار الرحمن بجنور،مفتی عبدالعلیم فاروقی مولانا اسماعیل مالیگاؤں، مولانا ابراہیم چنئی، مولانا سعید احمد پالنپوری اور مولانا محمود راجستھان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سابق شوری میں پیش کی گئی تعلیمی تعمیری اور انتظامی امور سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے سابق کارروائی کی توثیق عمل میں آئی ساتھ ہی نظام مدارس،نصاب تعلیم،طلبہ کی سکیورٹی اور داخلوں کے عمل سمیت دیگر کئی اہم باتوں پر غور خوض کیا گیا۔اس دوران سابقہ تجاویز کی توثیق کے علاوہ دارالعلوم کے نظام تعلیم کے سلسلہ میں بھی کئی اہم فیصلہ لئے گئے۔
اس کے علاوہ تعمیرات اور سالانہ آمد و صرف کے تعلق سے اتفاق رائے سے کئی تجاویز اور رپورٹ وغیرہ کے ساتھ نظام تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دی گئی۔اجلاس میںبینکنگ کے علاوہ اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہیں شمشی تاریخوں کے اعتبار سے دئے جانے کو منظوری دی گئی ساتھ ہی تعلیمی اور انتظامی امور پر بھی غور خوض کیا گیا اور ملک کے موجودہ حالات پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بقائے باہمی پر زور دیا۔حالانکہ دارالعلوم دیوبند نے میڈیا کو کوئی پریس نوٹ یا معلومات فراہم نہیں کرائی ہے۔ اجلاس میں مولانا ابو القاسم نعمانی اور مولانا عبدالخالق مدراسی کے علاوہ مولانا انوار الرحمن بجنور،مفتی عبدالعلیم فاروقی مولانا اسماعیل مالیگاؤں، مولانا ابراہیم چنئی، مولانا سعید احمد پالنپوری اور مولانا محمود راجستھان نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں