تازہ ترین

منگل، 28 جنوری، 2020

ویڈیو:-سی اے اے کیخلاف لکھنؤ کے گھنٹہ گھر پرمولانا عامر رشادی نےمودی،یوگی حکومت کو للکارا،کہا ظالم حکومت کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی۔

لکھنؤ ۔رپورٹ اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 28 جنوری 2020) اج منگل کے روز راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی اپنے قافلے کے ساتھ لکھنؤ کے گھنٹہ گھر  پر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)اور این آر سی کے خلاف گزشتہ کئی روز سے دے رہیں خواتین کے احتجاج میں شرکت کرنے پہنچے ۔مولانا نے گھنٹہ گھر پر کے چبوترے پر کھڑے ہوکر ہزاروں کی تعداد میں موجود مردہ و خواتین کو خطاب کیا ۔مولانا نے کہا۔اپ کی ہمت کو سلام پیش کرنے آیا ہوں ۔میری لڑائی کسی مذہب یاذات برداری کے کیخلاف نہیں ہے بلکہ ظلم اور ظلم کرنے والوں کے کیخلاف ہے۔

یہ احتجاج کسی دھرم کے خلاف نہیں ہورہا بلکہ ظالم طاقتوں کے خلاف ہورہا ہے ۔حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں ۔آج کی بھاجپا حکومت سے پہلے کون تھا یہاں پر کس کی حکومت تھی ۔اکھلیس یادو تھے ۔کیا ہوا چلے گئے ۔اسی طرح یہ بھی چلے جائیں گے ۔کیونکہ یہ ظالم کے خلاف ہے ہم کل بھی لڑ رہے تھے اور آج بھی لڑ رہے ہیں ۔اگر یہ حکومت سچی ہے تو لکھ  کر کے دے کسی کی شہریت نہیں ختم کی جائے گی ۔تو ہم یہ احتجاج آج ہی ختم کردینگے ۔مولانا رشادی نے کہا اگر میرا لڑکا بھی ظلم کریگا تو ہم اسکے کیخلاف بھی لڑینگے ۔یہ لڑائی ظلم کے خلاف ہے۔آپ جانتے ہیں اس پہلے ملک میں کانگریس کی حکومت تھی کیا ہوا اسکا اسنے ہمارے نوجوان بچوں کے ساتھ ظلم کیا۔

کانگریس کا کیا ہوا ۔اسکو حکومت سے ہاتھ دھو نا پڑا۔جوبھی حکومت آئیگی اسکے ظلم کیخلاف ہم لڑینگے۔مولانا سی اے اے ۔این آر سی ۔این پی ار کیخلاف دلی کے شاہین باغ کی طرز پر خواتین کے تعاون چلائے جارہے اس احتجاج کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔اور آپکی آواز میں آواز ملاکر اس کالے قانون کے خلاف آواز بلند کرتے رہنگے۔مولانا نے واضح طور پر ہزاروں کی تعداد میں موجود مظاہرین کے سامنے کہا کہ یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad