بیجنگ، یکم فروری (اسپوتنك) چین میں كوروناوئرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 259 ہو گئی ہے جبکہ 11،791 اس وائرس کی زد میں ہیں۔چین کے قومی صحت کمیشن نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ صحت کمیشن نے کہا’’31 جنوری کی آدھی رات تک قومی صحت کمیشن کو 31 صوبوں سےافراد میں كوروناوائرس پائے جانے کی اطلاع ملی ہے، جس میں 1،795 لوگوں کی حالت نازک ہے. اس انفیکشن سے
259 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 243 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے‘‘۔اس کے علاوہ 17،988 سے زیادہ لوگوں میں كوروناوائرس ہونے کا شبہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران كوروناوائرس کے 2،100 کے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ كوروناوائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں چین کے ووہان میں سامنے آیا تھاجو موجودہ وقت میں چین سمیت کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں