مراٹھواڑہ کے اضلاع میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وفد کی سرگرمیاں
ممبئی(یواین اےنیوز7دسمبر2017) جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا ایک وفد جس میں مولانا اشتیاق احمد قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) مولاناحلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر)مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر )حافظ محمد عارف انصای (رکن عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر)شامل ہیں ،مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع میں تنظٰیمی اور تربیتی پروگرام میں مشغول ہے۔اور مقامی یونٹوں کو ہدایات دے رہا ہے ،پربھنی ،جنتور اور ہنگولی میں اس قافلہ کے قائد مولاناحلیم اللہ قاسمی نے جمعیۃ علماء کے کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کی اصل طاقت آپ حضرات اور مقامی یونٹیں ہیں، مقامی اور ضلعی سطح پر جس قدر منظم طریقے سے کام کیا جائے گا جمعیۃ علماء کا پیغام اسی قدر عام ہوگا۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے قدرے تفصیل کے ساتھ جمعیۃ علماء کی گو ناگوں خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے جماعت کو متحرک اور فعال بنانے میں سب کو اپنا اپنا کردار نبھانے کی اپیل کی ۔مولانا نے جمعییۃ علماء کی روشن تاریخ کی روشنی میں یہ بات احباب کے دلوں میں پیوست کرنے کی کامیاب کوشش کی کہ یہ تنظیم ایک خالص مذہبی تنظیم ہے اور اس کے تمام تر اغراض و مقاصد خالص دینی ہیں ۔مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر )نے ہنگولی کی ضلعی مجلس منتظمہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت خوشی کا موقع ہے کہ ہم ایک ساتھ اکٹھا بیٹھے ہیں اور ہمارا یہ اجتماع دین کی نسبت سے اور خدمت خلق کے جذبے سے منعقد ہوا ہے،جمعیۃ علماء کی تمام تاریخ دینی شعار کا تحفظ اور بندگان خدا کی خدمت سے بھری پڑی ہے ۔ مجلس منتظمہ کے اجلاس کی صدارت جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولاناحلیم اللہ قاسمی نے فرمائی ،اس موقع پر ضلع کی تمام مقامی یونٹوں کے ذمہ داران نے اپنی کار کردگی پیش کی ،بعد ازاں مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے تنظٰیمی ڈھانچے کومزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی درخواست کی اور اس کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی۔شرکاء اجلاس میں سے بھی چندنے اپنے تاثرات پیش کیا ۔اخیر میں صدر محترم حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی نے قدرے تفصیل کے ساتھ جمعیۃ علماء کی تاریخ اور اس کی موجودہ خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ،اس موقع پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر مولانا اشتیاق احمد قاسمی ،حافظ محمد عارف انصاری رکن عاملہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر،مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ،مولا نامحمد عیسیٰ خان کاشفی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءمراٹھواڑہ،قاری عبد الرشید حمیدی،مولانا محمد اقبال کے علاوہ جمعیۃ علماء ضلع ہنگولی کے اراکین منتظمہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مولاناحلیم اللہ قاسمی نے علماء ،ائمہ اور دانشوران و معززین شہر کے درمیان بھی بڑا ہی پر مغز خطاب فرمایا۔اس اجلاس کی میزبانی مولانا اعجاز خان بیتی (صدر جمعیۃعلماء ہنگولی )اور ان کے ساتھیوں نے کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں