تازہ ترین

جمعہ، 8 دسمبر، 2017

اعظم گڑھ اسٹیشن کے قریب ہوا ٹرین حادثہ۔کوئی جانی نقصان نہیں۔


اعظم گڑھ اسٹیشن کے قریب ہوا ٹرین حادثہ۔کوئی جانی نقصان نہیں۔
تصویر،اعظم گڑھ لائیو
اعظم گڑھ (یواین اے نیوز 8دسمبر2017) اعظم گڑھ سے چل کر وارانسی سٹی جانے والی تمساایکسپریس کا انجن پٹری سے جمعہ کی صبح اتر گیا ،پلیٹ فارم نمبر ایک پر جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ہے۔موسی پور ریلوے کراسنگ گیٹ نمبر 28 کے پاس تمسا 55135کے پٹری سے اترنے کی خبر ملتے ہی ہڑکمپ مچ گیا ،انجن پر سوار ڈرائیور ودیگر لوگ بچ گئے،ٹریک پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے،مئو سے حادثاتی بچاؤ ٹیم پہنچ چکی ہے،کافی مشقت کے بعد انجن کو واپس پٹری پر لایا گیا۔اس واقعہ میں ابھی تک کسی کے رخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔معلوم ہوکہ تمسا پسینجر ہرروز اعظم گڑھ سے صبح پانچ بجے چل کر مئو ہوتے ہوئے وارانسی پہنچتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad