سری نگر،( یو این اے نیوز 10دسمبر 2017) جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زائرہ وسیم سے وستارا ائرلائن کی پرواز میں چھیڑ چھاڑ کرنے والے مسافر کی شناخت اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بالی وڈ فلم دنگل سے شہرت پانے والی زائرہ وسیم کے ساتھ وستارا ائر لائن میں چھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ واقعہ گذشتہ رات اس وقت پیش آیا ہے جب وہ نئی دہلی سے ممبئی جارہی تھیں۔زائرہ وسیم نے ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے اپنے ساتھ فلائٹ میں ہوئی بدسلوکی کی بات کا اظہار کیا جس کے فورا بعد پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں