تازہ ترین

منگل، 31 اکتوبر، 2017

جامعہ ابی ابن کعب میں مولانا انواراحمد جامعیؒ کیلئے تعزیتی جلسہ کا انعقاد


جامعہ ابی ابن کعب میں مولانا انواراحمد جامعیؒ کیلئے تعزیتی جلسہ کا انعقاد
کانپور(یواین اےنیوز31اکتوبر2017)مولانا انوار احمد صاحب نوراللہ مرقدہ مربی عالم دین،مرجع علماء اور مدارس ومکاتب میں بہتر نظام تعلیم کے لئے کوشاں رہتے تھے ، ذمہ داران مدارس کو اپنی قیمتی نصیحتوں ومشوروں سے نوازتے رہتے تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی درس تدریس میں گزار دی اور نائب مہتمم وصدرالمدرسین کے عہدے پر فائز رہتے پوری دیانتداری برتی اور اساتذہ وطلبہ کے درمیان مقبول رہے۔ ان خیالات کا اظہار مدرسہ ابی ابن کعب اخلاق نگر جاجمؤ پولیس چوکی اناؤ کے مہتمم مولانا محمد اسلام نے مدرسہ ہذا میں منعقد جلسہ تعزیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد اسلام نے کہا کہ حضرت نے مدرسہ ابی ابن کعب کی سرپرستی قبول فرمائی اور اکثر وبیشتر میں حضرت کی خدمت میں حاضر ہوکر مدرسہ کی کارگزاری پیش کرتا رہتا تھا۔ حضرت ہمیشہ طلبا کی بہتر تربیت اور نماز وں کی پابندی اور تعلیم میں بہتری پر زور دیتے اور طریقہ کار بھی بتاتے رہتے تھے۔ حضرت کے مشورے نہایت ہی کارآمد اور مدرسہ طلباء واساتذہ کے لئے رہنما اصول کی مانند ہوتے تھے۔ آ پ کی انتظامی صلاحیت وتجربہ ذمہ داران مدارس کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے تھے۔ حضرت کا تعلق بزرگان دین سے بہت گہرا تھا۔ مدارس کے نظام تعلیم کی بہتری کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ۔ جلسہ سے مولانا محمد صدیق نے بھی خطاب کرتے ہوئے مرحوم کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ جلسے میں مولانا فرحان، مولانا شکیل احمد وارثی اور حافظ عبدالقیوم سمیت مدرسہ کے اساتذہ وطلبہ شریک ہوئے ۔ حضرت کے لئے ایصال ثواب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad