بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نصاب میں آرٹس, سائنس. اور کامرس کو کیا گیا شامل!
پٹنہ.رپورٹ،محمد صدرعالم نعمانی(یواین اےنیوز31اکتوبر2017) موجودہ حالات اور ضروریات کے پیش نظر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے اپنے نصاب میں برسوں بعد تبدیلی کردی ہے. جدید نصاب میں مولوی کو انٹر میڈیٹ کے طرز پر آرٹس. سائنس. اور کامرس میں تقسیم کیا گیا ہے. جبکہ فوقانیہ کے نصاب میں جنرل سائنس کی جگہ طبیعات (فزکس) کیمیا (کمسٹری) اور علم حیات (بایولوجی) کو شامل کیا گیا ہے. مدرسہ بورڈ کے چیرمین پروفیسر شمشادحسین نے مدرسہ بورڈ کے دفتر میں جدید نصاب کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کا جدید نصاب تعلیم مدارس کے طلباء وطالبات کیلئے موثر ومفید ثابت ہوگا. مدرسہ بورڈ کے انسپکٹر ڈاکٹر محمد نور اسلام علیگ نے کہا کہ وقت حالات اور تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس نئے نصاب کومرتب کیا گیا ہے. جومفید اور سہل ہے. اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بھی معاون ہوگا. انہوں نے کہا کہ جدید نصاب تعلیم میں عربی. فارسی اور انگریزی زبانوں میں افہام وتفہیم کی عام زبان پر زور دیاگیا ہے. جو عصری تقاضوں کو پوراکرےگا. انہوں نے امتحان کے پرچہ میں بھی تبدیلی کی بات بتائ. کہا کہ جدید نصاب میں پرچوں کی تعداد میں بھی کمی کی گئ ہے. پہلے فوقانیہ کے امتحان میں کل بارہ سو نمبرات کے سوال پوچھے جارہے تھے. جسے کم کرکے اب ایک ہزارنمبر کردئے گئے ہیں. مولوی کے امتحان کے پرچوں میں بھی کمی کی گئ ہے. اب مولوی کے امتحان میں نئے نصاب کے مطابق صرف نوسونمبر کے سوال پوچھے جائیں گے. جوپہلے بارہ سو نمبر کے ہوا کرتے تھے. اس معاملہ میں مدرسہ بورڈ کے سکریٹری زاہد حسین نے کہا کہ جدید نصاب موجودہ ضروریات کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے. جوعصری تقاضوں کے عین مطابق ہے. انہوں نے مدارس کے ذمہ داروں سے اس جدید نصاب کو ایمانداری سے نافز کرنے کی اپیل کی ہے. اس موقع پر مدرسہ بورڈ کے ممبران. سنی وقف بورڈ کے چیرمین محمد ارشاداللہ. شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین ارشاد علی آزاد. مدرسہ شمس الہدی پٹنہ کے پرنسپل مولانا سید مشہود احمد قادری ندوی. اور اعجاز احمد موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں