بھوگاؤں : لڑکی بھگانے کو لیکر تھانہ میں مظاہرہ و نعرے بازی
بھوگاؤں،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز28اکتوبر2017) بھوگاؤں ،مین پوری : دوسرے سماج کے نوجوان کی طرف سے محلہ چودھری سے لڑکی کو بھگاکر لے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے. متاثرہ خاندان کے لوگو ں کے ساتھ ہندو یوا وا ہنی اور بی جے پی کارکنان نے تھانے کا محاصرہ کیا ،اور لڑکی کو جلد از جلد شادی سے پہلے برآمد کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے.جمعرات کو محلہ چودھری سے ایک نوجوان دوسرے سماج کی لڑکی بھگا کر لے جانے پر کوتوالی بھوگاؤں پر جم کر مظاہرہ کیا گیا ،اور جم کر نعرے بازی بھی کی گئی. متاثرہ خاندان کی جانب سے ہندو یو ا وا ہنی کے گوتم کٹھیریا، گورو شاکیہ، ہردیش والمیکی ، مکیش چندر، نند کشور شا کیہ، کملیش کمار، رامنواس شاکیہ ،،صوبیدار، بھرت سنگھ، رمیش چندر گووند، دھرم پال، شوم وغیرہ لوگو نے کارکردگی کا مظاہرہ کر تھانہ انچارج کو میمورنڈم دے کر لڑکا اور لڑکی میں شادی ہو نے سے قبل جلد برآمدگی کئے جانے اور ملزم کو جیل بھیجے جانے کا مطالبہ کیا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں