ہاردک پٹیل کی عدالت میں پیشی ضمانت منظور
مہسانہ(یواین اےنیوز،آئی این ایس انڈیا26اکتوبر2017)گجرات الیکشن سے عین قبل ہاردک پٹیل پرشکنجہ کستاجارہاہے ۔پاٹیدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس) کے لیڈر ہاردک پٹیل آج گجرات میں مہسانہ ضلع کے وسنگر تعلقہ کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔23 جولائی2015 کو وس نگر میں پاٹیداربرادری کو ریزرویشن دلانے کی مانگ کو لے کر نکالی گئی ایک ریلی کے دوران بھڑکے تشدد میں مقامی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے رکن اسمبلی رشی کیش پٹیل کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور گاڑیوں کو آگ لگانے سے منسلک اس مقدمے میں ہاردک کو گجرات ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 11 جولائی کو ضمانت منظور کی تھی۔سنگر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مسلسل تین تاریخوں پر غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ہاردک کے علاوہ اس معاملہ میں کل 19 ملزمان میں سے ایک اورپاٹیدارو ں کی ایک اور تنظیم146 سردار پٹیل گروپ145 کے سربراہ لال جی پٹیل کے خلاف کل غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ ہاردک پٹیل کی پانچ ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کی گئی۔ہاردک کے وکیل راجندر پٹیل نے عدالت میں کہا کہ ان کے موکل مصروفیت کی وجہ سے متعینہ تاریخوں میں عدالت میں حاضر نہیں ہو سکے۔اس معاملہ میں شروع میں ہاردک پٹیل سمیت سات ملزمان تھے لیکن بعد میں انکوائری کے لئے 11 اور ملزمان بنائے گئے۔ ہاردک پٹیل پر اگست 2015 میں پرتشدد تحریک کو لے کر بغاوت کے دو مقدمات سمیت نصف درجن سے زیادہ معاملات چل رہے ہیں۔ قابل غورہے کہ الیکشن کمیشن نے کل ہی گجرات میں اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان کیا اور کل ہی ہاردک پٹیل کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ کیا گیا۔ گجرات میں 9 اور 14 دسمبر کو پولنگ ہوگی اور 18 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں