بی جے پی لیڈر نے مختار انصاری کے بیٹے کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی!
مئو(یواین اے نیوز 25اکتوبر2017) اترپردیش میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی تب سے ستا کا نشہ منہ چڑھ کر بول رہاہے۔آئے دن متنازعہ بیان کی وجہ سرخیوں میں بنے رہتے ہیں. ایسا ہی ایک معاملہ مئوکا ہے. جہاں مختار انصاری کے بیٹے کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی گئی ہے. یہ دھمکی بھاجپا نکائے چناؤکے پربھاری را کیش کمارپہلوان نے دی ہے،انہوں نے بسپا نیتا مختار انصاری کے بڑے بیٹے عباس انصاری پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلاہےکہ یہاں کے ایم ایل اے کا بیٹا نکائی انتخابات میں ماحول کرنے کی کوشش کررہاہے،انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کے توسط سے یہ بتانا چاہتاہوں کہ اگر یہ معاملہ صحیح ثابت ہوا اور یہاں کے افسران اسکو بچانے کی کوشش کی تو اسکے ساتھ ساتھ افسروں کو بھی جیل بھیج دیاجائے گا۔اسکے ساتھ ہی کہا کہ اب کوئی باہوبلی نہیں رہا،جوباہوبلی ہیں وہ سب جیل کے اندر ہیں۔وہیں راکیش کمار پہلوان کے بیان پر پلٹوارکرتے ہوئے عباس انصاری نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ مجھ سے ڈرگئے ہیں،کہیں میں انہیں الیکشن میں ہرانادوں،میں انہیں چیتاونی دینا چاہتاہوں کہ میں بنکروں کے لئے خوشی خوشی ایک نہیں ہزار بار جیل جانے کے لئے تیار ہوں۔

 
 
 
         
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں