تازہ ترین

بدھ، 19 مارچ، 2025

خواتین کا سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں اہم کردار: سنیتا سنگھ

خواتین کا سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں اہم کردار: سنیتا سنگھ
بہار پٹنہ: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 18مارچ 2025)سدبھاونا منچ پٹنہ سنٹرل کی صدر سنیتا سنگھ نے جماعت اسلامی ہند بہار حلقہ خواتین کی دعوت افطار کے دوران کہا کہ سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنے میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔

 انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سیاسی اور سماجی انتشار کی وجہ سے عید، ہولی، بقر عید اور دیوالی جیسے تہوار اب پہلے جیسی مشترکہ طور پر نہیں منائے جاتے۔

سنیتا سنگھ نے کہا کہ تمام مذاہب میں سچائی اور اخلاقیات کی باتیں کی گئی ہیں، مگر ہم ان پر عمل نہیں کر رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی روایات کو بھولنا نہیں چاہیے۔

جماعت اسلامی ہند بہار حلقہ خواتین کی ناظمہ انجم مختار نے بھی اس موقع پر خواتین کا استقبال کیا اور کہا کہ مشترکہ کوششوں سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ماحول برقرار رکھا جائے گا۔ تقریب میں تقریباً 50 خواتین نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر زیبائش فردوس، شاذیہ حسن، اور زاہدہ خاتون بھی شامل تھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad