تازہ ترین

پیر، 4 اگست، 2025

جامعہ عربیہ ارشدالمدارس پیلی مٹی ویلکم دہلی میں مولانا محمد داٶد امینی کیلئے تعزیتی میٹنگ منعقد

جامعہ عربیہ ارشدالمدارس پیلی مٹی ویلکم دہلی میں مولانا محمد داٶد امینی کیلئے تعزیتی میٹنگ منعقد 

 نئ دہلی،4 اگست (نامہ نگار) اشاعت دین و ملی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں ۔مدارس اسلامیہ سے وابستہ شخصیات وصاحبان دین و ملت کے تئیں مفکرانہ و مخلصانہ اپنی محنتوں کے ذریعے نہایت اہم فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔

ان ہی میں ایک اہم شخصیت جناب مولانا محمد داٶد امینی مہتمم مدرسہ باب العلوم جعفرآباد کی تھی۔ مذکورہ خیالات کا اظہار خیال جامعہ عربیہ ارشدالمدارس پیلی مٹی ویلکم دھلی میں  مولانا محمد داؤدامینی نوراللہ مرقدہ سابق مہتمم مدرسہ باب العلوم جعفرآباد و صدر رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند صوبہ دھلی کے انتقال پر منعقدہ تعزیتی مجلس میں شرکاء بزرگان دین و علماء و حفاظ نے کیا۔مجلس کی صدارت مولانا شمیم احمد قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد جعفرآد دہلی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض قاری محمد ارشد فہیمی نے انجام دئیے۔

مولانا شمیم احمد قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد جعفرآباد دہلی نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے لیکن اس دنیا میں دینی ملی خدمات کو یاد ضرور رکھا جاتا ہے مولانا محمد داٶد امینی رح کی خدمات کو ضرور یاد رکھا جائیگا۔  

مہمان خصوصی مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی ناںٔب صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیة  علماء ہند صوبہ دھلی نے مولانا محمد داؤد امینی نوراللہ مرقدہ کے متعلق فرمایا کہ حضرت ایک اچھے مشیر اور خیرخواہ تھے جو میرے اکثرسفر وحضرکے ساتھی بھی رہے ہیں۔

 انکے جانے سے جو خلا واقع ہوا ہے اس کا پر ہونا مشکل ہے۔شرکاء میں مولانا اطہر جاوید  ندوی امام وخطیب مکہ مسجد انکور ہارلونی مولانا شمس القمر  مدرسہ باب العلوم جعفرآباد قاری ساجد مولانا سعادت کریم  چترویدی گونڈہ چوک قاری محمود مہتمم مدینتہ العلوم کبیر نگر قاری جاوید قاری مظفر مولانا سجاد امینی مولانا صدام حسین قاسمی مولانا نظام حافظ معصوم مولانا منظر قابل ذکر ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad