بھوگاؤں میں بقرعید کی تیاری: ایڈیشنل ایس پی کی ہدایت
اپسی محبت اور بھائی چارگی کے ساتھ منائیں عید : ایڈیشنل
بھو گاؤں ،مین پوری حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 4جون2025)کوتوالی بھو گاؤں میں پیس کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل پولس افسر نے کہا تیوہاروں کو بڑے ہی پر امن طریقہ سے منایا جائے،7 جون بروز سنیچر کو بقرعید کا تیو ہار ہے،
جس میں قربانیاں کی جاتی ہیں، حکومت کی ہدایت کے مطابق ممنوعہ جانور کی قربانی نہ کی جائے۔جیسے اونٹ ۔گائے، قربانی کے عمل کو بخوشی انجام دیاجائے،ساتھ ساتھ اس بات کہ بھی خاص خیال رہے قربانی کے فضلات کو یکجا کر کے کسی دور مقام پر دفنا دیا جائے،تا کہ کسی طرح کی بو گلیوں میں نہ رہے،چیر مین نمائندہ آسیش تواری سے کہا کہ قصبہ میں صفائی اور پانی کا خاص اہتمام کیا جائے،
جس پر احسان ممبر نے کہا ہمارے قصبہ کی محترمہ چیر مین نیہا تواری بہت مقبول خاتون ہیں، اور وہ کسی بھی مذہبی پروگرام میں ہر طرح کی مدد کرتی ہیں،قربانی کے فضلات کو اٹھوانے کے لئے نگر پنچایت سے سبھی سہولت فراہم کرا تی ہیں،
قصبہ کے لوگ انکی کارکردگی سے خوش ہیں،
ایڈشنل نے مزید کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر قصبہ کے تمام حساس مقامات پر مناسب چوکسی، سیکورٹی اور امن برقرار رکھنے کے لیے کارروائی کی جائے، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
اس موقع پر بیوپار منڈل کے نتن ورما نے ایڈشنل ایس پی کے گوش گزار کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے قصبہ میں ہر ایک تیوہار چاہیں وہ مسلم سماج کے ہوں یا پھر ہندو سماج کے ہو سبھی پر امن طریقہ سے منائے جاتے ہیں ،ایک دوسرے کی تیوہار پر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دیتے ہیں،ہمارا قصبہ ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے،،ہم وعده کرتے ہیں کسی طرح کی کوئی بھی شکایت افسران کو نہی ملے گی ،
اس موقعہ پر جامع مسجد و عید گاہ کے متولی شکیل احمد عرف پھول میاں ۔مدینہ مسجد سے حافظ محمد ذاکر ، کلدیپ شا کیہ،پلیا والی مسجد سے قاری محمد شاہد احسان ممبر،مرزا شکیل بیگ ۔شاہ روز علی خان ، نتن ورما،ہردش با لمیک ،گوبند شری واستو،و غیر ہ لوگ موجود تھے،،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں