گلوکار پون دیپ کی کار حادثے کا شکار، تین زخمی
نئی دہلی(یو این اے نیوز 5مئی 2025)
انڈین آئیڈل سیزن 12 کے فاتح پون دیپ کی کار اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی۔
ڈرائیور کی نیند کی جھپکی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ پون دیپ سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے دہلی منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، رات کے وقت ہونے والے اس حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت تھی۔ تحقیقات جاری ہیں۔
پون دیپ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔ حکام نے رات میں گاڑی چلاتے وقت احتیاط کی اپیل کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں