علی گڑھ میں ہندوتوا غنڈوں کی ہنگامہ آرائی: گوشت کے تاجروں پر حملہ، کانگریس وفد کا ردعمل
اتر پردیش (یو این اے نیوز 27مئی2025)
علی گڑھ میں فرضی گائے کے گوشت کے الزام میں حکومتی سرپرستی حاصل غنڈوں نے گوشت کے تاجروں پر وحشیانہ تشدد کیا،
جو نہ صرف سنگین جرم ہے بلکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف نفرت کا خوفناک مظاہرہ ہے۔ آج، ایم پی عمران مسعود اور سابق ایم پی کنور دانش علی کی قیادت میں کانگریس کا وفد متاثرین سے ملنے اسپتال پہنچا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وفد نے متاثرین کو ہر ممکن مدد اور انصاف کی لڑائی میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ وفد میں ٹھاکر سومویر سنگھ، نوید خان، آلوک گوڑ، سنجے یادو، زرینہ آغا، جمیل خان اور مباشر علی شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں