پنڈت نہرو کی 61ویں برسی پر کانگریسیوں نے پیش کیا خراج عقیدت
مین پوری: حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 27مئی 2025) اج منڈی دھرم داس میں واقع کانگریس دفتر میں ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 61ویں برسی منائی گئی۔
ضلع اور سٹی کانگریس کمیٹی کے مشترکہ پروگرام میں پنڈت نہرو کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ضلع صدر شری گوپال کلشریسٹھ نے انہیں جدید ہندوستان کا معمار قرار دیا،
جبکہ سابق سٹی صدر اجے دوبے اور شہر صدر ڈاکٹر ناگیندر سنگھ نے نہرو کے آزادی کی تحریک اور قومی ترقی میں کردار کو سراہا۔ پروگرام میں کئی دیگر مقررین نے بھی نہرو کے نقش قدم پر چلنے اور مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی کی اپیل کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں