تازہ ترین

پیر، 5 مئی، 2025

ممبئی: مسلم پرسنل لا بورڈ کی غیر مسلم دانشوروں سے وقف قانون پر ملاقات، خرابیوں پر تبادلہ خیال

ممبئی: مسلم پرسنل لا بورڈ کی غیر مسلم دانشوروں سے وقف قانون پر ملاقات، خرابیوں پر تبادلہ خیال
مہاراشٹر : اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 5مئی 2025) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ممبئی کے ہوٹل ساحل میں غیر مسلم دانشوروں، وکلاء، اور صحافیوں سے وقف ترمیمی قانون پر ملاقات کی۔

 بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی اور قومی ترجمان قاسم رسول الیاس نے قانون کی خامیوں کو اجاگر کیا اور غلط فہمیوں کو دور کیا۔ شرکاء نے قانون کو دستور کے خلاف اور نفرت پھیلانے والا قرار دیا۔ غیر مسلم شرکاء نے بورڈ کے ساتھ تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

 ملاقات میں عیسائی، بدھسٹ، اور سکھ نمائندگان نے بھی اپنی برادریوں کے مسائل اٹھائے اور مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت مولانا محمود احمد خاں دریابادی نے کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad