تازہ ترین

پیر، 5 مئی، 2025

مولانا کی بیوی کی بغاوت: داڑھی سے نفرت، دیور سے محبت

مولانا کی بیوی کی بغاوت: داڑھی سے نفرت، دیور سے محبت
میرٹھ: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 4مئی 2025)
میرٹھ کے لساڑی گیٹ تھانہ علاقے سے ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں شاکر نامی مولانا کی بیوی عرشی اپنے شوہر کی داڑھی پسند نہ آنے کے باعث اپنے دیور صابر کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔ 30 اپریل 2025 کو پولیس نے دونوں کو تلاش کر کے واپس بلایا،

 لیکن معاملہ اس وقت مزید پیچیدہ ہو گیا جب عرشی نے شاکر کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا اور طلاق کے بدلے ڈھائی لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

تھانے میں تین گھنٹے تک صلح کی کوششیں ناکام رہیں۔ عرشی نے شاکر پر جسمانی کمزوری اور شوہر کے فرائض پورے نہ کرنے کا الزام لگایا۔ شاکر نے جواباً عرشی کو تین طلاق دے دی اور کہا کہ "وہ اپنی داڑھی کے لیے 10 بیویاں بھی قربان کر سکتا ہے۔"

 ان کا کہنا تھا کہ عرشی نماز، برقعہ اور مذہبی اقدار کی مخالفت کرتی تھی، جبکہ وہ اپنے دین کو بیوی سے مقدم رکھتے ہیں۔

معاملے کے تصفیے کے لیے تھانے میں تحریری معاہدہ ہوا، جس کے تحت دونوں الگ رہیں گے۔ شاکر نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد سسرال کی جانب سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

 اور جہیز میں کچھ نہیں ملا۔ پولیس نے معاملے کو خاندانی تنازع قرار دیتے ہوئے تفتیش مکمل کر لی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad