کانپور میں ڈپٹی ڈائریکٹر نے ریٹائرڈ انجینئر کی ناک کاٹ دی
۔
کانپور: رتنا پلینٹ اسکوائر سوسائٹی میں پارکنگ کے تنازع پر ڈپٹی ڈائریکٹر چھتیج مشرا نے 64 سالہ ریٹائرڈ ٹیکسٹائل انجینئر روپیش سنگھ کی ناک دانتوں سے کاٹ دی۔
واقعہ 25 مئی کو پیش آیا جب کھتیج کی پارکنگ میں کسی نے گاڑی کھڑی کی، جس پر وہ غصے میں آگئے۔ روپیش، جو سوسائٹی کے سیکریٹری ہیں، سے بحث کے بعد چھتیج نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر انہیں مارا اور ناک کاٹ دی۔
زخمی روپیش کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے وہ اب پلاسٹک سرجری کے لیے دہلی جائیں گے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں