تازہ ترین

منگل، 27 مئی، 2025

جمعیۃ علماء ہند کی ممبرسازی مہم: گھر گھر تک خدمات پہنچانے کا عزم

جمعیۃ علماء ہند کی ممبرسازی مہم: گھر گھر تک خدمات پہنچانے کا عزم
کانپور(یو این اے نیوز 26مئی 2025)جمعیۃ علماء ہند کی ممبرسازی مہم کو عوامی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے شہری جمعیۃ کی میٹنگ رجبی روڈ پر ہوئی، جس کی صدارت ڈاکٹر حلیم اللہ خان نے کی۔ مولانا امین الحق قاسمی نے جمعیۃ کی تاریخی اہمیت اور قومی خدمات پر روشنی ڈالی،

 جبکہ ڈاکٹر حلیم نے نوجوانوں کو متحرک ہونے کی تلقین کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ دو ماہ تک ہر جمعہ کو مساجد اور اتوار کو عوامی مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے۔

 خواتین کی بیداری مہم کے لیے جاجمؤ، اجیت گنج سمیت دیگر علاقوں کا انتخاب ہوا۔ میٹنگ میں مولانا انصار احمد، قاری مجیب اللہ سمیت متعدد شخصیات شریک ہوئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad