تازہ ترین

بدھ، 14 مئی، 2025

سپریم کورٹ کا اتراکھنڈ حکام کو درگاہ انہدام پر نوٹس

سپریم کورٹ کا اتراکھنڈ حکام کو درگاہ انہدام پر نوٹس
نئی دہلی:(یو این اے نیوز 13مئی 2025)سپریم کورٹ نے دہرادون میں ایک رجسٹرڈ وقف املاک (درگاہ حضرت کمال شاہ) کو مسمار کرنے کے معاملے میں اتراکھنڈ حکام کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔

 منگل کو جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس اگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے کہا کہ 1982 میں اس مذہبی مقام کو وقف املاک کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا، لیکن مرکز کے سپریم کورٹ میں دیے گئے بیان کے باوجود اسے 25-26 اپریل کی رات بغیر نوٹس کے مسمار کر دیا گیا۔

عدالت نے اتراکھنڈ حکام سے جواب طلب کیا اور کیس کی اگلی سماعت 15 مئی کو طے کی۔ 

عرضی  میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 13 نومبر 2024 کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، جس میں املاک مسمار کرنے سے پہلے نوٹس اور 15 دن کا جواب دینے کا وقت دینے کی ہدایت دی گئی تھی،

 حکام نے رات کے اندھیرے میں درگاہ کو گرا دیا۔ درخواست ایڈووکیٹ فضیل احمد ایوبی نے دائر کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad