سعودی وژن 2030 میں امریکہ کلیدی شراکت دار، 600 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ
سعودی عرب (یو این اے نیوز 14مئی2025)صدر ٹرمپ کے سعودی عرب دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا ریاض ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے 300 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں پر دستخط کیے،
جن میں توانائی، دفاع، معدنیات اور خلائی تعاون شامل ہے۔ سعودی عرب امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے، جو ایک کھرب ڈالر تک بڑھ سکتی ہے۔
محمد بن سلمان نے سعودی وژن 2030 میں امریکہ کو اہم شراکت دار قرار دیا۔ غزہ جنگ دورے پر اثر انداز ہے، لیکن یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی مثبت پیش رفت ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر پیش رفت کا ذکر کیا، مگر جوہری ہتھیار کی اجازت نہ دینے پر زور دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں