تازہ ترین

منگل، 6 مئی، 2025

13 سالہ بلے باز محمد کیف نے ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی

 13 سالہ بلے باز محمد کیف نے ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کی
نئی دہلی (یو این اے نیوز 6مئی2025)
دہرادون میں منعقدہ بی سی سی آئی کی راج سنگھ ڈونگر پور ٹرافی انڈر 14 کرکٹ لیگ مقابلے میں 13 سالہ محمد کیف نے شاندار ڈبل سنچری بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

 ان کی اس شاندار کارکردگی کی بدولت اتر پردیش نے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

محمد کیف نے 280 گیندوں پر ناقابل شکست 250 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 19 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔ ان کی اس بے مثال پاری نے نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ انڈر 14 کرکٹ میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کی۔

یہ نوجوان کھلاڑی اپنی شاندار بلے بازی سے کرکٹ حلقوں میں چرچا کا موضوع بن گیا ہے اور مستقبل کے عظیم کھلاڑی کے طور پر ابھر رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad