تازہ ترین

منگل، 6 مئی، 2025

سرگودھا: 1 سے 8 سال کی 6 بچیوں کی گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے موت

سرگودھا: 1 سے 8 سال کی 6 بچیوں کی گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے موت
سرگودھا، پاکستان:(یو این اے نیوز 6مئی 2025)5 مئی 2025 کو پنجاب کے ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقے جناح کالونی میں ایک دلخراش سانحہ پیش آیا۔ 

ایک ہی خاندان کی 6 معصوم بچیاں گندم کے بھڑولے میں پھنس کر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں۔ مرنے والی بچیوں کی شناخت مریم (7 سال)، سونیا (6 سال)، دعا فاطمہ (1 سال)، سویرا رانی (4 سال)، آمنہ (6 سال)، اور سمیہ (8 سال) کے نام سے ہوئی، جن میں سے چار سگی بہنیں تھیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، گھر والوں نے بھڑولا صاف کرکے گندم ڈالنے کی تیاری کی اور باہر چلے گئے۔ اس دوران بچیاں کھیلتے ہوئے بھڑولے میں داخل ہوئیں، اور ڈھکن بند ہونے سے اندر پھنس گئیں۔ جب تک واقعے کا علم ہوا، بچیاں دم گھٹنے سے جانبحق ہوچکی تھیں۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔

اس سانحے سے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی، اور جنازوں میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور واقعے کی تحقیقات کے احکامات دیے۔ انہوں نے ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

ماہرین نے والدین سے گھریلو اشیا، خاص طور پر بند ڈرموں اور بھڑولوں کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے خاندان کے لیے صبر کی دعائیں مانگیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad