تازہ ترین

جمعرات، 1 مئی، 2025

جامعہ ابوالحسن للبنات کی طالبات نے یوپی بورڈ ہائی اسکول امتحان میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی۔

نوادہ، اعظم گڑھ:(رپورٹ: امتیاز ندوی، یاسر عرفات)اعظم گڑھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں نوادہ میں واقع دینی و عصری تعلیم کے امتزاج پر قائم جامعہ ابوالحسن للبنات کی طالبات نے پہلی مرتبہ یوپی بورڈ ہائی اسکول کے امتحان میں حصہ لیتے ہوئے 100 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ ادارے کی 16 طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور تمام نے کامیابی حاصل کر کے ادارے، اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
جامعہ کی بنیاد 2015 میں رکھی گئی تھی، جس کا مقصد بچیوں کو صرف دینی علوم نہیں، بلکہ دنیاوی تعلیم سے بھی روشناس کرانا تھا۔ چند ہی سالوں میں یہ ادارہ علاقے میں تعلیمی بیداری کی ایک مثال بن گیا۔

جامعہ سے منسلک دو فعال علما، مولانا عاطف اعظمی اور مولانا عبداللہ اعظمی ندوی کی قیادت میں ادارے نے نصاب میں NCERT کی کتابیں شامل کر کے بچیوں کو بورڈ امتحان کے لیے تیار کرنا شروع کیا۔ ان کی رہنمائی میں نہ صرف دینداری بلکہ عصری شعور کی بھی تربیت دی جا رہی ہے۔
ادارے کی پرنسپل نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
"یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب سچی نیت اور محنت شامل ہو، تو کوئی ہدف ناممکن نہیں رہتا۔ ہماری طالبات نے دین و دنیا دونوں میں توازن قائم کر کے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔"

مقامی افراد اور تعلیمی حلقوں نے جامعہ کی اس تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی طرح علاقے کی بچیوں کے لیے روشنی کا مینار بنا رہے گا۔

ادارے کی کامیابی پر جامعہ کے اساتذہ، والدین، اور خصوصاً مولانا عاطف اعظمی اور مولانا عبداللہ اعظمی ندوی کو مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad