تازہ ترین

منگل، 22 اپریل، 2025

رام دیو کا روح افزہ پر جنجالی تبصرہ، عدالت میں معافی

رام دیو کا روح افزہ پر جنجالی تبصرہ، عدالت میں معافی
نئی دہلی، اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 22 اپریل2025) یوگ گرو رام دیو نے دہلی ہائی کورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمدر کے روح افزا پر اپنی "شربت جہاد" والی متنازعہ ریمارکس سے متعلق ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس فوری ہٹائیں گے۔

 عدالت نے ان کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے عدالت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔ ہمدر کے وکیل نے کہا کہ یہ معاملہ توہین سے آگے ہے اور فرقہ وارانہ تقسیم پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

 رام دیو کے وکیل نے یقین دلایا کہ تمام متنازعہ مواد ہٹایا جائے گا۔ عدالت نے رام دیو کو پانچ دن میں حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا کہ وہ مستقبل میں حریف مصنوعات کے بارے میں ایسی کوئی بات یا پوسٹ نہیں کریں گے۔ کیس کی اگلی سماعت یکم مئی کو ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad