تازہ ترین

بدھ، 23 اپریل، 2025

جموں و کشمیر میں دہشت گردی: وزیراعظم رات کو نئی دہلی پہنچیں گے

جموں و کشمیر میں دہشت گردی: وزیراعظم رات کو نئی دہلی پہنچیں گے
نئی دہلی ۔(یو این اے نیوز 22اپریل 2025)
جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کی بیسران وادی میں 22 اپریل 2025 کو دہشت گردانہ حملہ ہوا، جس میں 26 سے زیادہ سیاح ہلاک ہوئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے دوران گولیوں کی آوازیں سنی گئیں، اور زخمیوں کے انخلا کے لیے فوجی ہیلی کاپٹروں سے مدد لی گئی ۔ 


حملے کی ذمہ داری کشمیر ریزسٹنس فرنٹ نے قبول کی۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب نائب امریکی صدر جے ڈی ونس بھارت کے نجی دورے پر تھے۔وزیراعظم نریندر مودی، جو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر تھے، مودی نے حملے کی سنگینی کے پیش نظر اپنا دورہ مختصر کر کے 22 اپریل 2025 کی رات نئی دہلی واپسی کا فیصلہ کیا۔

 مودی نے ٹیلی فون  گفتگو میں متعلقہ حکام سے صورتحال کا جائزہ لیا اور سخت اقدامات کی ہدایت کی۔یہ واقعہ پلوامہ حملے (2019) کے بعد علاقے میں ایک بڑا دہشت گردانہ واقعہ ہے، جس نے بھارت کی سیکورٹی صورتحال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ بعض مبصرین نے اسے بھارت کی اندرونی سیکورٹی ناکامی سے جوڑا، جبکہ سابق گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعوے گردش کر رہے ہیں کہ پلوامہ حملہ بھی مبینہ طور پر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوا تھا۔

 تاہم، ان دعوؤں کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔ اس دہشت گردانہ حملے کی سعودی عرب ،روس ،اسرائیل سمیت کئی ممالک نے مذمت کی ہے ۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad