تازہ ترین

جمعہ، 18 اپریل، 2025

مشتبہ حالات میں نوجوان کی موت : معاملہ جونپور پولیس کے سپرد

جونپور: نوجوان کی مشکوک حالات میں موت، پولیس تحقیقات میں جٹی!
جونپور : اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 17اپریل 2025)شہر کوتوالی علاقے کے محلہ مخدوم شاہ آڑھن میں بدھ کی رات ایک نوجوان کی مشکوک حالات میں موت ہوگئی۔ مرحوم کی شناخت محلہ خواجہ جی ٹولا کے رہائشی ساحل (عمر تقریباً 19 سال)ولدللن قریشی کی حیثیت سے ہوئی ہے، جو اپنی خالہ کے گھر رہتے تھے اور شہر کی ایک دکان پر کام کر تے تھے

یہ واقعہ بدھ کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، ساحل اسی دکان میں بے ہوش حالت میں پایا گیا۔ جب مقامی لوگوں کو یہ معلوم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر اسے آٹو سے اس کی خالہ کے گھر لے جانے کی کوشش کی، مگر اہل خانہ نے اس کی حالت دیکھ کر لینے سے انکار کردیا۔ اسی دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ساحل کو فوری طور پر ضلع ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔پولیس چوکی صدر رام پرکاش یادو کے مطابق، مرحوم کی زبان باہر نکلی ہوئی تھی، جس سے پہلی نظر میں یہ سمجھ آتا ہے کہ لڑکے کی موت پھانسی لگانے سے ہو سکتی ہے۔ مگر اس کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیگی 

اس واقعے نے علاقے میں مختلف قیاس آرائیاں پیدا کر دی ہیں۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور موت کی وجوہات کی  گہرائی سے جانچ کررہی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad