دیدار گنج کے نئے داروغہ کے نام پر دھوکہ دہی گاؤں پر دھان سے ۱۵ ہزار روپے کی آن لائن ٹھگی
پھول پور، اعظم گڑھ (یو این اے نیوز 17مارچ 2025): پھول پور ترقیاتی بلاک حلقہ کے ملگاؤں کے پردھان آن لائن دھوکہ دہی کا شکار ہو گئے۔ ۔ ایک نامعلوم شخص نے خود کو دیدارگنج کا نیا داروغہ بتا کر ان سے ۱۵ ہزار روپے کی ٹھگی کر لی۔ متاثرہ منہ پردھان نے پھولپور کوتوالی میں تحریری شکایت دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ کی صبح تقریباً بجے گاؤں کے پردھان برج بھان ولد رام سرن کے موبائل پر ایک کال آئی۔ کال کرنے والے نے کہا، میں دیدار نج کا نیا داروغہ بول رہا ہوں، پردھان جی ، آپ کے نمبر پر ۲۵ رہزار روپئے بھیجا ہوں، براہ کرم وہ رقم واپس کر دیں۔
پردھان کے موبائل پر اس کا ایک میسج بھی آیا لیکن حقیقت میں ان کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں آئی تھی۔ اس سے پہلے کہ پردھان کچھ سمجھ پاتے ، جعلساز نے انہیں ایک اسکینر کوڈ بھیجا، جس کے ذریعے پردھان نے ۱۵ ہزار روپے منتقل کر دئے۔ اس کے بعد جعلساز نے باقی رقم بعد میں بھجنے کے لئے کہا۔ جب پردھان کو دھوکہ دہی کا احساس ہوا، تو انہوں نے اس نمبر کی تفصیلات چیک کیں، جہاں رقم بھیجی گئی تھی۔ تفصیلات میں سو بانا کرانہ نام دکھائی دیا۔
متاثرہ پر دھان نے ٹرانزیکشن کی رسید اور اسکینر کی معلومات کو تحریری شکایت کے ساتھ پولیس کو دے دیا۔ اس معاملے پر پھولپور کو توالی انچارج مسجد انند یا دو نے کہا کہ تا حال ایسی کوئی تحریر موصول نہیں ہوئی ہے لیکن اگر ایسا واقعہ پیش آیا ہے، تو جانچ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انقلاب اخبارکے ان پٹ کے ساتھ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں