جونپور: نعمان کافی شاپ پر فراڈ کا معاملہ، تین ملزمان گرفتار
جونپور: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 17مارچ 2025)کھیتاسرائے تھانہ حلقہ گورینی بازار میں واقع نعمان کافی شاپ کے مالک پرویز عالم نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے ساتھ تقریباً 20 سے 25 ہزار روپے کا فراڈ کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ ہولی کے دن سے شروع ہوا جب ملزمان پنکو اور سونو سمیت ایک گروپ کافی شاپ پر آیا اور 1550 روپے کا سامان خریدا۔ انہوں نے موبائل کے ذریعے ادائیگی کی، لیکن رقم دکاندار کے اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوئی۔ اس کے بعد ملزمان نے مزید 570 روپے کا سامان بھی لیا۔
پرویز عالم کے مطابق، اس گروپ نے منظم طریقے سے دھوکہ دہی کی اور ان کا مالی نقصان کیا۔ کھیتاسرائے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس گروپ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
دکاندار نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور ان کا نقصان شدہ 20 سے 25 ہزار روپے واپس دلایا جائے۔
پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ جونپور ضلع میں اس طرح کے فراڈ کے واقعات پر عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے، اور دکانداروں نے انتظامیہ سے سخت ایکشن کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے ملزمان کا تعلق لپری گاؤں سے ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں