تازہ ترین

پیر، 3 جولائی، 2023

سعودی سے لوٹے سنگ دل باپ نے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارا،جونپور پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا!

سعودی سے لوٹے سنگ دل باپ نے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارا،جونپور پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا!
 جونپور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 3جولائی 2023) جونپور ضلع کے کٹگھر گاؤں کے رہنے والے نثار نے اپنے بڑے بیٹے ریحان (12) کو مارا پیٹا، پھر گلا گھونٹ کر اس کے ہاتھ پیر باندھ کر نہر میں پھینک دیا۔ دو روز بعد نہر سے لاش برآمد ہونے پر واقعہ کا خلاصہ ہوا   ملزم نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کیوں اپنے لختِ جگر کو مار کر پھینک دیا۔


 بچے کی لاش ملنے کی اطلاع پر  موقع پر پہنچی جونپور پولیس 

 اتر پردیش کے جونپور ضلع میں ایک سنگدل باپ کا ایسا ڈراؤنا چہرا  سامنے آیا، جسے دیکھ یا سن کر   لوگوں کی روح کانپ گئی ۔  کٹگھر گاؤں کے رہائشی ایک شخص نے اپنے 12 سالہ بیٹے کو مارا پیٹا، پھر اسکا گلا دبا کر ہاتھ پاؤں باندھ کر نہر میں پھینک دیا۔  دو دن بعد باسو پور واقع  نہر سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔  طویل پوچھ گچھ کے بعد بھی ملزم نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کیوں اپنے لختِ جگر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔


 سوئیتھا کلاں  کٹگھر گاؤں کے رہائشی  نثار کے دو بیٹوں میں ریحان بڑا تھا۔  اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔  ریحان جمعہ کو لاپتہ ہو گیا تھا۔  کسی نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ سائیکل پر کہیں گیا تھا۔  گھر والوں نے نثار سے ریحان کے بارے میں پوچھا تو اس نے اسے قتل کر کے نہر میں پھینکنے کی بات کہی 


 پہلے تو اہل خانہ کو اس کی بتائی ہوئی باتوں پر یقین نہیں آیا لیکن شبہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔  پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے سارا واقعہ بتا دیا۔  ملزم نے بتایا کہ اس نے بیٹے ریحان کو قتل کیا اور ہاتھ پیر باندھ کر نہر میں پھینک دیا۔  لاش اتوار کی صبح نہر سے برآمد ہوئی۔ 


 اس کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے۔  تھانہ انچارج وکرم لکشمن سنگھ نے بتایا کہ لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔  ملزم باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  اس نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کیوں قتل کیا۔  ہر بار پوچھنے پر الگ الگ باتیں بتا رہا ہے ۔


 ملزم باپ چھ ماہ قبل سعودی سے لوٹا ہے 
معلوم رہے ملزم نثار کی اہلیہ روبینہ کا آٹھ سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔  اس کے بعد سے صرف نثار کی بہن، جو گھر کے سامنے رہتی ہیں،وہی  بچوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔  پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی بھی ہے۔  وہ قتل کرنے کا جرم قبول کر رہا ہے، لیکن وجہ واضح طور پر نہیں بتا رہا ہے۔


 چند روز قبل بھابھی سے جھگڑے کا معاملہ بھی لوگوں کے سامنے آیا ہے۔  معلوم ہوا کہ جھگڑے کے بعد ملزم اپنے تینوں بچوں کے ساتھ کہیں جا رہا تھا کہ اس کی بہن اور پڑوسیوں نے اسے روک لیا۔ اس کے باوجود ملزم باپ اس گھناؤنی حرکت کو کیسے انجام  دیا کسی کو بھنک بھی نہیں پڑی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad