تازہ ترین

پیر، 20 فروری، 2023

مفتی طبی کیمپ کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت: محمد اعظم خان

مفتی طبی کیمپ کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت: محمد اعظم خان

جونپور ۔حاجی ضیاء الدین (یو این اے نیوز 20فروری 2023)کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے منیچھا بازار واقع عبدالرحمن کی رہائش گاہ پر بیاد گار حفیظ اللہ مرحوم مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ تقریبا 400 مریضوں 
کو مفت دوائیں وغیرہ تقسیم کی گئی ۔


پروگرام کا افتتاح سماجوادی اقلیتی سیل کے سا بق ریاستی نائب صدر اعظم خان نے فیتہ کا ٹ کر کے کیا ۔مفت طبی کیمپ میں ما ہر ڈاکٹر حیدر عباس ماہرا مرض شوگر ، وقلب ، ڈاکٹر عرفان احمد جنرل فزیشین ، ڈاکٹر ابو عمر جنرل فزیشین ، ڈاکٹر ابو فیصل ماہر امراض ہڈی ، ڈاکٹر عریب الزماں ماہر امراض دانت ، ڈاکٹر محمد اعظم ہو میو پیتھی ، ڈاکٹر نازیہ بانو ماہر امراض نسواں وغیرہ نے مریضوں کی طبی جانچ کی اور دوائیں تقسیم کی گئی ۔


اس مو قع پر محمد اعظم خاں نے کہا کہ کسی انسان کی مدد کر نا بہترین صدقہ ہے انسانیت کی خدمت کے لئے اس طرح کے پروگرام کی ضرورت ہے بعض انسان جسم میں مرض کو ساتھ پالتے رہتے ہیں اور ان کو اطلاع تک نہیں ہو پاتے ہیں یا معمولی دوائوں سے کام چلا لیتے ہیں لیکن جب ڈاکٹروں کی ماہر ٹیم گائوں پہنچ کر جانچ کر تی ہے تو مرض کا خلاصہ ہوتا ہے جس سے آنے والی پریشانیوں سے بچا جاسکتا ہے گائوں میں آج بھی وسائل کم ہوتے ہیں یا بعض لوگوں میں بیداری نہیں ہو تی ہے ۔


اکثر لوگ ایسے بھی ہو تے ہیں جو جسم میں پل رہے مرض کو مرض ہی نہیں سمجھتے ہیں اور پرہیز کر نا تو دور اپنے طریقہ سے علاج کر تے ہیں جس سے مستقبل میں جان و مال دونوں کا خسارہ ہو تا ہے ایسے لوگوں میں بیداری لانے کے لئے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر حیدر عباس نے کہا کہ دوڑ بھاگ بھری زندگی اور کھان پان میں بے توجہی کی  وجہ سے اکثر لوگ شوگر و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔


خاص طور پر ہائی بلڈ پریشر ، شوگر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے پان بیڑی سگریٹ وغیرہ کا استعمال نہ کریں ورزش کریں ، تلی بھنی ہوئی چیزوں کو استعمال نہ کریں چکنائی والی غذا ئوں کے استعمال سے بچیں کثرت کریں ، مارننگ واک کریں ٹینشن میں مبتلا نہ رہیں  ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ لیتے رہیں ۔ڈاکٹر عرفان احمد نے کہا کہ برقی دور اور باہر کے کھان پا ن کی وجہ سے کچھ لوگ وقت سے بیماریوں کی زد میں آتے جارہے ہیں ہری سبزیوں کا استعمال وکھان میں پان میں پرہیز کر کے بہت سے بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر نازیہ بانو نے کہا کہ عام طور پر خواتین بیماریوں کے متعلق کچھ بھی بتانے سے گریز کر تی ہیں اور دیہی علاقوں میں ماہر نسواں کے نہ ہو نے سے اہم مسئلہ بنا رہتا ہے اور جسم میں بیماریاں پال کر اس کو بڑھا دیتی ہیں جو آنے والے دنوںمیں باعث مصیبت بن جاتی ہے برقی دور میں جانچ کے آلات مہیا ہیں اس لئے مرض کو پالنے کے بجائے جانچ کر وقت پر علاج کرائیں ۔


  اس مو قع پر امین الدین محمد ثقلین ، نوشاد احمد ، اسعد ، حسام الدین، سید احمد عرف نواب بھائی  امجد ، طیب، خورشید ، حکیم الدین ، اسعداللہ ، علیز، عبدالرحمن ، سلما ن، زید ، اسجد وغیرہ خصوصی طور پر موجود رہے ۔


فیتہ کا ٹتے ہوئے اعظم خان ، جانچ کر تے ہوئے ڈاکٹر 
جونپور ( نامہ نگار ) لکھنئو سے بذریعہ کا ر اپنے آبائی وطن پہنچے کھٹہن تھانہ حلقہ کے موضع گبھرن رہائشی معراج احمد خان ولد وسیم احمد خان کی کار میں اچانک آگ لگ کئی مقامی لوگوں نے کسی طرح آگ پر قابو پایا ۔اطلاع کے مطابق سماجوادی پا رٹی کے لیڈر محمد اعظم خان کے چچا زاد بھائی وسیم احمد خان لکھنئو میں سکونت پذیر ہیں کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع منیچھا میں مفت طبی کیمپ میں شرکت کر نے کے لئے بذریعہ کا ر پہنچے تھے۔


 وہاں سے اپنے آبائی گائوں کھٹہن تھانہ حلقہ کے موضع گبھیرن پہنچنے پر اچانک کار میں آگ لگ گئی اتفاق تھا کہ دیگر افراد کار سے اتر چکے تھے کار کا سوچ کاٹنے سے پہلے ہی آگ لگ گئی مقامی لوگوں نے کسی طرح آگ پر قابو پا یا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad