تازہ ترین

جمعرات، 29 دسمبر، 2022

عالیہ میموریل سیوا سنستھا نے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کئے

عالیہ میموریل سیوا سنستھا نے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کئے

ادارے کے سرپرست محمد اقبال نے  اس کام کو رضائے الٰہی وخوشنودی حاصل کرنا  بتایا

مین پوری۔ بھو گاؤں ۔حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 29دسمبر 2022)

گزشتہ کئی سالوں سے موسم سرما کے موقعہ پر ضروت مندوں کی شال،سویٹر،موزوں،وغیرہ سے مدد کرنے والے ادارہ  ”عالیہ میموریل سیوا سنستھا “ نے آج ضرورت مندوں اور غرباء میں شال،سویٹر، موزے،و جوتے تقسیم کئے،واضح ہو اس ادارے کے سر پرست محمد اقبال ٹرانسپورٹر اپنی مرحوم اہلیہ”عالیہ بیگم“ کی یاد اور ان کے ایصالِ ثواب کے لئے ہر سال منظم طریقہ سے اس کار خیر کو  انجام دیتے چلے آرہے ہیں۔

اس موقعہ ”عالیہ موریل سیوا سنستھا “ کے سر پرست و مرحومہ عالیہ بیگم کے شوہر محمد اقبال
ٹرانسپورٹرنے بتایا کہ موسم سرما میں گزشتہ کئی سال سے اپنی اہلیہ کے نام سے ضرورت مندوں کو موسم سرما کے لحاظ سے،شال،سویٹر،جوتا،کمبل،جاکیٹ،وغیرہ تقسیم کرتے ہیں۔

اور یہ ضرورت مندوں میں تقسیم کا سلسلہ دوروز تک جاری رہتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہو نے کہا بلا کسی تفریق مذہب وملت اس کام کو انجام دیا جاتا ہے،ہمارا مقصد مخلوق خدا کی مدد کرنا،مذہب کی بنیاد پر نہیں انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے،خدا کی رضا کے لئے اس کام کو انجام دیا جاتا ہے۔


آج ایس،ڈی،ایم،بھوگاؤں انجلی سنگھ نے جی،ٹی،روڈ،پر واقع محمد اقبال کے مکان پر پہنچ کر پروگرام کا فیتا کاٹ کا افتتاح کیا،پھر باری باری ضرورت مندوں کو محترمہ ایس ڈی،ایم، انجلی سنگھ نے اپنے ہاتھوں سے ضرورت مندوں کوسویٹر،شال،تقسیم کئے۔

اس موقعہ پر شاکر حسین،رانا مستری،عرفان انصاری،ممکنہ چیر مین عہدے کے امیدوار محمد ابراج منصور ی،پپو پٹھان،راشد منصوری،بلال انصاری،عمران جاوید خان،و دیگر شہر کی اہم شخصیات موجود تھیں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad