تازہ ترین

بدھ، 28 دسمبر، 2022

مختلف مقامات پر سردی سے بچاؤں کے لئے سماجی کارکن نے جلوائے الاؤ

مختلف مقامات پر سردی سے بچاؤں کے لئے سماجی کارکن نے جلوائے الاؤ

 اپنے والدین کے ایصال ثواب کی نیت سے اس کام کو انجام دیا  ہے: ابراج منصوری

مین پوری۔بھو گاؤں۔حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 28دسمبر 2022)موسم سرما اس وقت اپنے مکمل شباب پر ہے،ٹھنڈ نے گزشتہ کئی سال کا رکارڈ توڑ دیا ہے،سخت سردی اور کہرے نے لوگوں کا جینا محال کردیاہے،بچے،بوڑھے،جوان،سردی سے کانپتے نظر آرہے ہیں،گھنے کہرے کی وجہ سےروڈ وں پر آمدو رفت متاثر ہو گئی ہے،چند قدم کے فاصلہ پر کھڑا شخص نظرنہیں آرہا ہے،کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔


ان سب پریشانیوں کے با وجودضلع یا قصبہ انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کی راحت رسانی  یعنی سردی سے بچاؤکے لئے کوئی قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں،ہمیشہ شہر و قصبہ کے مخصوص مقامات پر الاؤ (آگ) کا انتظام کیا جاتا تھا،مگر اس مرتبہ انتظامیہ کی طرف سے یہ انتظام ابھی تک نہیں کیا گیا،سماجی خدمتگاروں میں شمار کئے جانے والےمحمد ابراج منصوری نے لوگوں کی اس ٹھٹرتی سردی کی تکلیف اور پریشانیوں کو محسوس کرتے ہوئے قصبہ میں مختلف مقامات پر الاؤ کا انتظام کر کے عوام کےلئے کہیں نہ کہیں سردی سے بچاؤ کا انتظام کیا ہے۔

 مخصوص مقاماتوں میں جامع مسجد،جین مندر،داؤ جی کا مندر،رام جانکی میرج ہال، پلیا والی مسجد،بس اسٹینڈ وغیرہ قابل ذکر ہیں،قصبہ میں تقریباً سو ۰۰۱ مقامات پر لوگوں کو سردی سے بچنے کے لئے الاؤ کا انتظام کر نے کا عزم ہے،فی لحال پچاس مقامات پر یہ انتظام کر دیا گیا ہے۔


محمد ابراج منصوری کے اس کار خیر سے جہاں لوگ خوش ہیں وہیں کچھ لوگ اسے سیاسی داؤں،پیچ یعنی ووٹو ں کی وصولیابی سے تعبیر کر رہے ہیں،کیونکہ نگر پنچایت کے انتخابات بھی قریب
ہیں،اس سلسلے میں نمائندہ نے جب ان سے دریافت کیا تو انہو کہا کہ یہ کام فی سبیل اللہ میں اپنے والدین کے ایصال ثواب کی نیت سے کر رہا ہوں،انہو
نے مزید کہا کہ میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اپنے قصبہ کے لوگوں کی اپنی حیثیت کے مطابق مدد کرتا رہا ہوں۔

یہ کوئی سیاست کی بات نہیں ہے،میں چاہتا
ہوں اور میری نیت ہے کہ قصبہ کے  صاحب ثروت لوگ میری دیکھا دیکھی کرتے ہوئے خود بھی آگے قدم بڑھائیں،اور لوگوں کو سردی سے بچنے کے لئے مجھ سے بہتر کام کو انجام دیں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad