جونپور نیوز: سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ،علاج کے لئے وارانسی ریفر
جونپور ۔(یو این اے نیوز 22دسمبر 2022)
گورا بادشاہ پور تھانہ حلقہ کے گجنا گاؤں کے قریب بدھ کی صبح دو ٹرکوں کی آپس میں روز دار ٹکرانے کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے زخمی ڈرائیور کو ضلع اسپتال بھیجا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے وارانسی ریفر کر دیا۔ زخمی نے اپنا نام پردیپ بتایا ہے۔
گاڑی سے ٹکرانے والے ٹرک کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ تھانہ صدر وکرم لکشمن سنگھ نے بتایا کہ ابھی تک ٹرک مالک یا زخمیوں کے رشتہ داروں کی طرف سے کوئی تحریر موصول نہیں ہوئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں