سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو جیل سے ملی آزادی، سبھی مجرم ہونگے رہا
دہلی .اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 11نومبر 2022)راجیو گاندھی کے قاتل جیل سے آزاد ہوں گے، سپریم کورٹ نے تمام 6 مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملک کی عدالت عظمیٰ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے نلینی سری ہرن اور روی چندرن سمیت تمام چھ مجرموں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں واضح طور پر کہا کہ اگر ان مجرموں کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں ہے تو انہیں رہا کیا جائے۔
اس معاملے میں 18 مئی کو سپریم کورٹ نے ایک اور مجرم پیراریولن کی رہائی کا حکم دیا تھا، باقی سزا یافتہ مجرموں نے بھی اسی حکم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رہائی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ جسٹس بی آر گوائی اور ناگ رتنا کی بنچ نے کہا معاملے کو مجرموں میں سے ایک مجرم کو اے جی پیراریولن کے معاملے میں عدالت عظمیٰ دیا گیا پہلا فیصلہ ان دونوں کے معاملے میں بھی عائد ہوتا ہے ۔
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد راجیو گاندھی قتل کیس میں ملوث نلینی، جے کمار، روی چندرن، موروگن، سنتھن اور رابرٹ پایس کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پیراریولن کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے۔
معلوم رہے کہ 21 مئی 1991 کی رات راجیو گاندھی کو تمل ناڈو کے سریپرمبدور میں ایک انتخابی میٹنگ کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے لیے دھنو نامی خاتون خودکش بمبار بن کر آئی۔ اس خاتون نے راجیو گاندھی کو اپنے جسم سے بندھے ہوئے بم سے دھماکہ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔
اس پوری سازش میں نلینی کو سزائے موت سنائی گئی جسے 2001 میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا کیونکہ اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اس حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی۔
اس معاملے میں کل 41 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا۔ بارہ افراد ہلاک اور تین فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے مجموعی طور پر 26 ملزمان کو پکڑا۔ ملزمان میں ہندوستانیوں کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے شہری بھی شامل تھے۔ لٹے کے سربراہ پربھاکرن، پوٹو عمان اور عقیلہ مفرور ہوگئے تھے۔ طویل قانونی لڑائی کے بعد 28 جنوری 1998 کو ٹاڈا عدالت نے تمام 26 ملزمان کو موت کی سزا سنائی تھی۔
ایک سال بعد، سپریم کورٹ کی تین ججوں کی بنچ نے ٹاڈا عدالت کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے 26 میں سے 19 مجرموں کو بری کر دیا۔ صرف 7 مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھی گئی۔ بعد میں اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں