ہم نے عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے ،اب بھی کریں گے:حافظ ابصار
عادل آعظمی کی رپورٹ آعظم گڑھ،(یو این اے نیوز 17 نومبر 2020)عبد الخالق حجامہ سینٹر کھلنے پر الفلاح فرنٹ صدر ،بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی اور دا تھنکر یو ٹیوب چینل کی شروعات کرنے والے ذاکر حسین نے کلینک کے مالکان کو مبارکباد پیش کی ہے۔بتا دیں کہ مذکورہ کلینک کا افتتاح گزشتہ روز علماء کونسل کےقومی ترجمان طلحہ رشادی اور حاجی اسرار احمد (سابق بلاک پرمکھ رانی کی سراۓ )کے دست مبارک سے ہوا۔
اس موقع پر مفتی غفران احمد نے ملک وملت اور ہاسپٹل کی ترقی کے لئے دعائیہ کلمات پیش کیۓاس موقع پر راشٹریہ علماء کونسل کے ضلع سکریٹری جناب حاجی شکیل احمد ، ماسٹر رضوان احمد خان، حاجی مطیع اللہ ، جناب سلیم درانی جن عبداللہ اعظمی ،شیخ نعمان سنجری،علی قدر ،عادل شیوراج پوری حجامہ ایکسپرٹ ڈاکٹر ذوالفقار علی اعظمی ڈاکٹر محمد ایوب (جنرل فزیشن) ڈاکٹر نصرت جہاں اعظمی( زنانہ اسپیشلسٹ )اور بہت سے لوگ موجود رہے۔شیخ حافظ ابصار نے آۓہوۓ تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں