تازہ ترین

جمعرات، 8 اکتوبر، 2020

پرویز عالم نے گیا شہر سے راشٹریہ علماء کونسل کے امیدوار کے طور پر کیا پرچہ نامزدگی داخل

گیا ۸/ اکتوبر (پریس ریلیز) راشٹریہ علماء کونسل بہار یونٹ کے ٹکٹ پر پرویز عالم نے گیا شہر اسمبلی حلقہ نمبر 230/ سے پرچہ داخل کردیا ہے، ابھی مگدھ کے صرف ایک اسمبلی حلقے سے راشٹریہ علماء کونسل نے اپنا امیدوار طے کیا ہے،



 حالانکہ امید یہ بھی ہے کہ مگدھ، متھلانچل، سیمانچل کے مختلف حلقوں سے دس سے پندرہ سیٹوں پر راشٹریہ علماء کونسل کے امیدوار میدان میں اتر سکتے ہیں۔ گیا شہر کی بات کریں تو وہاں کانگریس کے کارکنان میں باہمی رنجش بڑھ گئی ہے، جو شخص ٹکٹ کا امیدوار تھا اسے کانگریس کا ٹکٹ نہ ملنے پر اس نے بھی آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے، 


اس بار گیا والوں کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ووٹوں کی تقسیم کے زیادہ امکانات ہیں، راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائی صدر محمد فردوس احمد پرنس نے کہا ہے کہ اگر اس دفعہ گیا میں ووٹوں کی تقسیم ہوتی ہے تو اس کا سیدھا فائدہ ہمارے امیدوار کو ہوگااور ہم حالیہ جائزہ کے مطابق بھی جیتنے کی پوزیشن میں کھڑے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad