تازہ ترین

پیر، 5 اکتوبر، 2020

جونپور کے محمد پور گاؤں میں پرانی رنجش کو لیکر نوجوان پر چاقو سے حملہ ،ایف آئی آر درج

جون پور۔(یو این اے نیوز 5اکتوبر 2020) اتوار کے روز محمد پور گاؤں میں ، دو کنبوں میں معمولی کہا سنی  کے بعد مار پیٹ ہوگئی۔ ایک فریق نے دوسرے شخص پر چاقو سے حملہ کردیا۔  اس میں ، 29 سالہ آرون کمار یادو شدید زخمی ہوگیا۔  زخمی نوجوان کو اہل خانہ نے پی ایچ سی پہنچایا۔ 


 ابتدائی طبی  کے بعد ڈاکٹروں نے ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا۔  گھر والوں  نے بتایا کہ پرانی دشمنی میں کہا سنی ہوگئی  تب  وندیش یادو اور امرناتھ یادو نے ارون پر چاقو اور ڈنڈے سے حملہ کردیا۔ 


 اس حملے میں اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کو رفع دفع کیا اسی دوران ملزم فرار ہوچکے تھے۔  اس ضمن میں تھانہ صدر کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کے والد کی تحریر پر  ملزم باپ بیٹے کے خلاف دفعہ 323 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad