پریاگ راج ۔(یواین اے نیوز 5اکتوبر 2020)بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کو پریاگ راج میں عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ بی اے کی طالبہ نے کرنل گنج پولیس اسٹیشن میں عصمت دری کا کیس درج کرایا ہے . ہاتھرس معاملے میں ہورہی کرکری کے بعد شاخ کوٹھیک کرنے کی کوشش میں جٹی ، اتر پردیش پولیس نے پریاگ راح میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ڈاکٹر شیام پرکاش دیودی کو کو گرفتار کر لیا ہے،
پریاگ راج پولیس نے اس معاملے میں اور دیگر ملزم ڈاکٹر انل دویویدی کو پہلے ہی جیل بھیج چکی . اس سلسلے میں، پولیس نے اب ڈاکٹر شیام پرکاش کو گرفتار کیا ہے ۔ متاثرہ ایک طالبہ ہے اور بی اے کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔ طالبہ نے اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کی شکایت پریاگ راج کے کرنال گنج تھانے میں کی ،جہاں ریپ کا معاملہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ملزم بی جے پی لیڈر ڈاکٹر شیام پرکاش دیویدی فرار چل رہا تھا۔لیکن پولیس نے سنیچر کے روز بی جے پی لیڈر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
واضح رہے۔کہ ہاتھرس ریپ معاملے کے چلتے جہاں بی جے پی بیک فٹ پر ہے یوپی کی یوگی حکومت پر اپوزیشن مسلسل حملہ آور ہے اور طرح طرح کے سوالات کھڑا کررہا ہے۔ایسے میں ریپ کیس میں بی جے پی کے ہی ایک لیڈر کا گرفتار ہونا پارٹی کےلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوسکتی ہے ،اس سے قبل اترپردیش کے ضلع اناؤ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر اسمبلی رہے کلدیپ سنگھ سینگر بھی ریپ کے مجرم قرار دیئے گئے تھے۔جسے لیکر بی جے پی کی کافی تھو تھو ہوئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں