جونپور ۔(یو این اے نیوز 3اکتوبر 2020)چندوک علاقے کے ایک گاؤں میں ، نوجوان کی بیوی سے اسکے شادی شدہ ماموں نے شادی کرلی ۔کہا جاتا ہے کہ نوجوان کے ماموں اکثر اپنی بہن کے گھر آتے جاتے تھے۔۔ اسی دوران اسکو اپنے بھانجے کی بیوی سے عشق ہوگیا۔ اس بات کا علم ہونے پر اہل خانہ نے اس کی پرزور مخالفت کی۔
![]() |
| fil.p |
دونوں شادی کےلئے بضد ہوگئے۔ معاملہ تھانے پہنچا۔ بہت سمجھانے بجھانے کے بعد ، کنبہ والوں نے دونوں کی شادی کےلئے راضی ہوگئے۔ لکھا پڑھی کے بعد ماموں کی بھانجے کی بیوی سے شادی ہوگئی۔ چولا پور (وارانسی) کے رہائشی کی بہن کی شادی چندوک حلقہ کے گاؤں میں ہوئی ہے۔ وہ اکثر اپنی بہن کی سسرال آتا جاتا تھا۔ اسی دوران اسکو اپنے سگے بھانجے کی بیوی سے عشق ہوگیا، اس پورے معاملے کی خبر بھانجے اور اس کے اہل خانہ کو ہوئی تو بھانجے نے اعتراض جتایا ۔
معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ معاملہ تھانے تک پہنچ گیا۔ دونوں شادی پر کرنے پر بضد ہوگئے ۔ کافی سمجھانے بجھانے کے بعد تینوں فریق یعنی شادی شدہ خاتون ، ماموں اور سگے بھانجے کے مابین ایک تحریری معاہدہ لکھا گیا۔تب جاکر ماموں کا بھانجے کی اہلیہ کے ساتھ نکاح کا اتفاق ہوا۔ واضح رہے بھانجے کی ایک دو سالہ بچی ہے جسے وہ اپنے پاس رکھا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں