تازہ ترین

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

اعظم گڑھ :کار کے زد میں آنے سے نقاب پوش خاتون کی موت، بیٹا شدید زخمی

اعظم گڑھ، سگڑی ۔(یو این اے نیوز 3اکتوبر 2020)  جین پور کوتوالی علاقے  کے  تحصیل سگڑی کے پاس  موٹر سائیکل سوار خاتون ایک  کار کی زد میں  آجانے سے  اسکی موت ہوگئی،  ، جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔  حادثے کے وقت موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا بن کٹ بازار سے کسی رشتہ دار سے مل کت واپس آرہے تھے۔
fil.p


 جین پور کوتوالی کے علاقہ اہیرولی گاؤں رہائشی مہجبین (42) بیوی فیروز ، جمعہ کے روز ، بیٹے ، 18 سالہ ارمان کے ساتھ موٹرسائیکل پر بن کٹ بازار کسی رشتے دار کو دیکھنے کےلئے گئی تھی،۔  دونوں شام چار بجے گھر لوٹ رہے تھے۔  وہ  ابھی تحصیل سگڑی کے قریب نہر کی پلیا ہی پر پہنچے تھے کی سامنے سے آرہی ایک کار سے ان کی ٹکر ہوگئی، اس حادثے میں ماں اور بیٹا دونوں زخمی ہوئے گئے۔  


دونوں کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے حالت کو سنگین دیکھ کر ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا۔  ضلعی اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ماں مہجبین کو مردہ قرار دے دیا۔  وہیں بیٹے ارمان کا علاج چل رہا ہے۔ اس درد ناک حادثے کی خبر گھر پہنچتے ہی گھر والوں میں کہرام مچ گیا۔  مرحومہ کے پسماندگان میں چار بچے اور دو بچیاں ہیں۔  پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad