تازہ ترین

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

جون پور کےنوجوان کی لاش سلطان پور سے برآمد ، قاتل بھائی نے جرم کیا قبول ،کہا ہمنے ہی مقتول کا سر تن سے جدا کیا،

جونپور ۔(یو این اے نیوز 3اکتوبر 2020) سرپتہا تھانہ حلقہ کے رام پور گاؤں رہائشی راکیش  گوتم (35) چار روز سے  گھر سے غائب تھا ،جمعہ  کے روز سلطان پور کے اکھنڈ نگر تھانہ حلقہ کے دیو نگر بازار کے قریب سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں کپڑے میں لپٹی لاش ملی تو سلطان پور پولیس موقع پر پہنچی گئی  ۔پولیس نے نوجوان آدمی کا کٹا ہوا سر  تھوڑی دور پر  بھی برآمد کیا.

fil,p

 متحرک ہوئی پولیس ٹیم نے لاش کی شناخت  کرنے کی کوشش کی تو سرپتہا تھانہ کے رام پور گاؤں رہائشی راکیش گوتم کی شکل میں ہوئی سلطان پور پولیس نے جون پور پولیس کو اس پورے معاملے کی اطلاع دی ،لاش ملنے کی اطلاع پر گھر میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملتے ہی مقتول کے اہل خانہ حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے۔


 جورپور پولیس کے مطابق، جب مقتول کے بھائی پر مقتول کی بیوی کی طرف سے لگائے  الزامات پر سوال کیا گیا تو وہ ٹال مٹول کرنے لگا۔ سختی سے پوچھے جانے پر ، مقتول کے بھائی برج کمار نے سر کاٹ کر قتل کرنے اور لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر سڑک کے کنار پھینکنے کی بات کو قبول کرلیا ۔


 تفتیش میں ، برج کمار نے کہا کہ بھائی راکیش اور خاندان کے دوسرے لوگوں میں  منگل کے روز باہمی تنازعہ ہوگیا. تنازعہ کے دوران غصہ میں بھائی کا سر بدن سے جدا کر دیا گیا، اس نے  مزید جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کی بھائی کی لاش کو رات بھر گھر ہی میں رکھا گیا تھا۔


 اگلے دن کپڑے میں لپیٹ کر دھان کے کھیت میں دفن کردیا گیا ۔ اسکے اوپر گھاس وغیرہ ڈال دی گئی۔اکھنڈ نگر  پولیس نے لاش کو  قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad