جون پور۔(یو این اے نیوز 3اکتوبر 2020)شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بھادی خاص محلہ رہائشی ارمیلا موریہ کی بہو انیتا موریہ سے آئے دن تنازعہ ہوتا رہتا ہے ۔ارمیلا نے اپنی جائیداد کا نصف حصہ بیٹے کے نام کرکے اسے الگ کر دیا تھا۔اسی بات کو لیکر بدھ کی رات ساس بہو میں ایک بار پھر جھگڑا ہوگیا.
اس معاملے کو لیکر بہو انیتا سابق ایم پی کے رہائش گاہ پر پہنچ گئی. جہاں اس نے اسکے بیٹے سے گھر میں ہوئے جھگڑے کی شکایت کی. یہ الزام لگایا گیا ہے کہ سابق ایم پی اوماکانت یادو کا بیٹا اپنے دو ساتھیوں کو بھیج کر خاتون اور اس کے بیٹے کو اغوا کرالیا۔ اطلاع ملتے ہی فورس کے ساتھ انسپکٹر گردیشور مشرا نے کسی طرح سے ماں بیٹے کو چھڑا کر گھر بھیجا
۔وہیں ماں بیٹے کو جبرا سابق ایم پی کے گھر لانے کے الزام میں دو نوجوان ا کو گرفتار کرلیا . علاقے کے آفیسر انکت کمار نے ایسے کسی بھی معاملے کے ہونے کی لا علمی ظاہر کی ہے. جبکی کوتوالی انچارج کا کہنا ہیکہ ماں بیٹے کو گھر سے جبرا لے جانے والے دو ملزمان پر آمن وامان بگاڑنے کے الزام کاراوائی کی جائیگی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں