تازہ ترین

جمعہ، 2 اکتوبر، 2020

فاسٹ ٹریک کورٹ میں کیس چلاکر ملزمان کو پھانسی دلوائے جانے کا مطالبہ

دیوبند2/ اکتوبر (دانیال خان)سرکاری ملازموں کی تنظیم اتر پردیش استھانیہ نکائے و راجیہ صفائی کرمچاری سنگھ کے عہدہ داران و کارکنان نے تنظیم کے ریاستی صدر سون چندر والمیکی کی ہدایت پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبند کے توسط سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ارسال کیا۔ 

ارسال کردہ میمورنڈم میں ملزمان کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں کیس چلاکر پھانسی کی سزا دلوائے جانے،درج ایف آئی آر میں 302/376D/326آئی پی سی اور پاسکو ایکٹ بڑھائے جانے،متاثرہ اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ،چھ ایکڑ کھیتی کی زمین اور گھر کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے شہر صدر روشن لال و سکیٹری دیپک چنچل نے کہا کہ نصف رات کو جس طریقے سے متاثرہ کی آخری رسومات کی گئی اس سے حکومت کی نیت صاف نظر نہیں آ رہی ہے 


جس کی سماج کے ہر طبقہ کو مذمت کرنی چاہئے اور گینگ ریپ کی شکار متوفی منیشا والمیکی دختر پرکاش والمیکی کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لئے آگے آنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں یوپی سرکار اور پولیس کے رویے سے ایساقطعی نہیں لگتا ہے کہ گینگ ریپ متاثرہ کی موت کے بعد بھی اس کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا مل پائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad