دیوبند2/ اکتوبر (دانیال خان)دیوبند کے قریبی گاؤں دیوالہیڈی میں واقع سرکاری اسکول میں تعلیمی معیار کومزید بہتر بنانے کے لئے افسران نے اساتذہ کو ریاستی پروجیکٹ دفتر کے مشن پریرنا سے متعلق معلومات فراہم کرائی۔
اے آر پی ڈاکٹر سنجے کمار،شیو کمار اور پربھات سنگھ نیواٹس ایپ گروپس بناکراسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین سے بات چیت کرنا،ہینڈ بکس،ٹیچنگ کلکشنس،اساتذہ کے ذریعہ محکمہ سے متعلق آن لائن کورس کو پورا کرانے،اسکول میں موجود14اہم رجسٹروں کی دیکھ بھال سمیت نواچار دیکشا ایپ کو ضم کرنے وغیرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں سید وجاہت شاہ،دیپک کمار تیاگی،پردیپ شرما،آنند شرما،راہل والمیکی،جلے سنگھ،سچن،انورادھا،شلپی،پروین،جسپندر،پنکی اور سشیل وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں