تازہ ترین

جمعہ، 2 اکتوبر، 2020

ایف ڈی کے نام پر دھوکہ دھڑی:بینک کے باہر بھوک ہڑتال شروع

دیوبند2/ اکتوبر (دانیال خان)شہر کی ٹیچر کالونی کے رہنے والے مہر سنگھ کی دختر نیلم رانی ایڈوکیٹ نے پنجاب نیشنل بینک کی دیوبند شاخ کی ایک خاتون ملازم پر ایف ڈی کے نام پر اس کے ساتھ فریب دہی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بینک کے باہر دری بچھاکر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔نیلم رانی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ اس کا پی این بی بینک میں سال2005سے اکاؤنٹ ہے
فوٹو۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے لوگ 

،اس کے کھاتہ میں پانچ لاکھ15ہزار روپے جمع جنہیں وہ ایف ڈی کرانا چاہتی تھی،اپنی رقم کو ایف ڈی کرانے کے لئے اس نے بینک کلرک پریتی سے رابطہ کیا تو پریتی نے اس سے رقم لیکر اس کو بتایا کہ آپکی ایف ڈی بن گئی ہے جس کے دستاویز آپکے گھر بذریعہ پوسٹ پہنچ جائیں گے،نیلم کے مطابق دو ماہ کے بعد جب پوسٹ سے اس کو ایف ڈی کی جگہ میٹ لائف کا بونڈ ملا تو انہوں نے پریتی سے رابتہ کیا تو،پریتی نے بتایا کہ کاغزات بالکل صحیح ہیں وقت پورا ہونے پر آپ کو رقم مل جائے گی


۔نیلم نے بتایا کہ وقت پورا ہونے پر جب اس نے پریتی سے رقم واپس لوٹانے کو کہا تو وہ روزانہ بہانے بازی کر اس کو فریب دینے کا کام کر رہی ہے۔نیلم نے بتایا کہ جب تک اسکی رقم اس کو واپس نہیں مل جاتی تب تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔ بھوک ہڑتال میں نیلم کے علاوہ ایشور چند اپادھیائے،سربجیت سنگھ،سریش راٹھی،شیو کمار راٹھور،محمد سلیم،ٹیٹو اور مہیندر سینی وغیرہ شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad