تازہ ترین

جمعہ، 2 اکتوبر، 2020

اعظم گڑھ : سرائے میر بازار میں علیزہ کنگ فیشن نقاب ہاؤس کا شاندار افتتاح،علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 2اکتوبر 2020) مشرقی اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کی مشہور مسلم مارکیٹ سرائے میر بازار میں آج بعد نماز جمعہ  علیزہ کنگ فیشن نقاب ہاؤس کا شاندار افتتاح ہوا،جسمیں قرب و جوار کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ،علیزہ کنگ فیشن نقاب ہاؤس کے مالک حافظ نعمان اعظمی کو اس افتتاحی پروگرام کے موقع پر لوگوں نے مبارک باد پیش کی اور انکے اچھے مستقبل کےلئے دعائیں بھی کیں


۔آج علیزہ کنگ فیشن نقاب ہاؤس نے سرائے میر بازار میں شاندار برانڈ کے کپڑوں سے بنے نقاب اور اس پر من پسند کی گئی کشیدہ کاری اور ہر سائز کا ذخیرہ جمع کردیا ہے ،جس سے کسٹمر کو کسی بھی طرح کی دقت کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ دوکان کے مالک حافظ نعمان اعظمی نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کی دیرینہ خواہش کے مطابق ،ستارالنساء ،کمپلیکس نزد رنگائی گلی ،نیو مارکیٹ سرائے میر اعظم گڑھ میں ،علیزہ کنگ فیشن نقاب ہاؤس کا شاندار آغاز ہوچکا ہے

،انشاءاللہ امید ہیکہ علاقے کے لوگوں کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ۔ملک بیرون ملک کے جدید ترین  ڈیزائن کے کپڑوں سے تیار کردہ نقاب خواتین کےلئے دلی، لکھنؤ ،حیدرآباد ،ممبئی کی طرح اب علیزہ کنگ فیشن نقاب ہاؤس میں مناسب قیمتوں میں دستیاب ہوں گے 


،اس موقع پر مفتی نورالدین صاحب ،مولانا عبدالرشید صاحب،مولانا اسلم اصلاحی صاحب، حافظ ریاض احمد اعظمی صاحب کے علاوہ علاقے کی ایک بڑی تعداد کا شام تک دوکان پر آنا جانا لگا رہا ،دو کان کے مالک حافظ نعمان اعظمی نے اس افتتاحی پروگرام میں  آئے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad