جونپور ،(یو این اے نیوز 1ستمبر 2020)تین طلاق کے معاملات کو روکنے کے لئے تمام کوششیں لگاتار سامنے آرہے واقعات کے آگے بے معنی ثابت ہورہی ہیں ، تازہ ترین معاملہ ضلع جون پور کا ہے۔ جہاں مطلوبہ جہیز نہ ملنے پر دبئی کمانے گئے شوہر نے فون پر اپنی اہلیہ کو تین طلاق دے ڈالی جب سسرال والوں نے بھی ساتھ نہیں دیا تو بالآخر متاثرہ خاتون قانون کی چوکھٹ پر پہنچ گئی۔ طلاق دیئے گئے جانے پر تھانے میں تحریر دی گئی، تحریر کی بنیاد پر پولیس نے دبئی میں موجود شوہر اور دیگر سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
در حقیقت ، دہری گنگا پور کی رہائشی ریشمہ کی شادی دو سال قبل مئو کے رہائشی محمد زید سے ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ شادی کے بعد ساس ، سسر ، جیٹھ، جیٹھانی اور بہنوئی جہیز میں پلسر موٹرسائیکل اور دو لاکھ روپے کے مطالبہ کو لیکر اسے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ اسی بیچ اسکا شوہر کمانے کی غرض سے دبئی چلا گیا۔
جب وہ مطالبہ پورا نہیں کرپائی تو اس کے شوہر نے دبئی سے اپنے موبائل فون پر بیوی کو تین طلاق دے دی ۔ اس کے بعد ، متاثرہ لڑکی کے والدین نے ہر طرح سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کی ، لیکن معاملہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا۔
ٹرپل طلاق کے معاملے میں ، ریشمہ نے علاقائی افسر اجے کمار سری واستو سے شکایت کی۔ علاقائی افسر کے حکم پر پولیس نے تحریر کی بنیاد پر اس کے شوہر محمد زید ، سسر سراج الدین ، ساس سیدہ ، جیٹھ فیروز ، جیٹھانی شبانہ اور دیور قیش کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں